ٹیلی ویژن کو بغیر ریموٹ کنٹرول کے انلاک کریں

ٹیلی ویژن کو بغیر ریموٹ کنٹرول کے انلاک کریں

ٹیلی ویژن کو بغیر ریموٹ کنٹرول کے انلاک کریں
ٹیلی ویژن کو بغیر ریموٹ کنٹرول کے انلاک کریں


کیا ٹیلی ویژن کو بغیر ریموٹ کنٹرول کہ انلاک کرنا ممکن ہے، اگر آپ اس سوال کا جواب ڈھونڈ رہے ہیں تو اس آرٹیکل میں آپ کو اس کا جواب ملنے والا ہے۔

تمام کمپنیوں کے ٹیلی ویژن میں مختلف فنکشن کو کنٹرول کرنے کے لیے لاک کا آپشن رکھا جاتا ہے، اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے یوزر اپنے حساب سے پروگرام وغیرہ کو کنٹرول کر سکتا ہے۔
یہ آپشن ٹی وی میں رکھنے کے پیچھے بہت سارے مقاصد ہوتے ہیں یعنی کہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا اور غلطی سے کوئی سیٹنگ ڈسٹرب نہ ہو جائے۔

اس آپشن کو استعمال کرتے ہوئے والدین بچوں کو محدود رکھ سکتے ہیں کہ وہ محدود چینل ہی دیکھ سکیں اور اس کے علاؤہ پروگرام تک بھی محدود کر سکتے ہیں۔

اور یہ لاک کا آپشن ہوتا ہے ریموٹ کنٹرول سے ہی کنٹرول کیا جاتا ہے، اور اب اگر آپ کے پاس ریموٹ کنٹرول نہیں ہے یا وہ ٹوٹ چکا ہے تو اب اگر آپ کا ٹی وی لاک حالت میں ہے تو آپ اس کو کیسے انلاک کر سکتے ہیں؟ کہ یہ ممکن ہے اس کے بارے میں آپ کو یہ مکمل رہنمائی دینے جا رہے ہیں۔

ٹی وی لاک کی علامات اور ان کا حل

اس وقت دنیا میں مختلف کمپنیوں کے بہت سارے ٹی وی اور ایل سی ڈیز دستیاب ہیں اور تمام کے لاک کا سسٹم ہے وہ بھی مختلف ہے۔

یہاں تک کہ ایک ہی کمپنی کے مختلف ماڈل میں ٹی وی کے جو لاک ہے اس کو ان لاک کرنے کے طریقے بھی مختلف ہوتے ہیں۔

آجکل جو نیے ٹیلی ویژن آرہے ہیں ان میں کم بٹنوں والے پینل لگائے جاتے ہیں تو ان کو بغیر ریموٹ کنٹرول کے انلاک کرنا بھی تھوڑا مشکل ہوتا ہے

علامات پر غور کرتے ہیں

پہلی علامت میں آپ کو اپنا ٹیلی ویژن کی سکرین نیلے کلر میں نظر آئے گی۔
دوسری علامت میں آپ کو ٹی وی کے کسی کونے میں لاک کا آپشن نظر آئے گا۔

تیسری علامت میں آپ کو ٹی وی کی سکرین پر ایک نئی ونڈو شو ہوگی جس میں آپ کو پن کوڈ انٹر کرنے کے بارے میں کہا جائے گا۔

چوتھی علامت میں اگر آپ کے ٹی وی کی سکرین کا کلر نیلا ہے تو چینل چینج کرنے کے بٹن دبانے سے کوئی بھی سگنل موصول نہیں ہو گا۔

پانچویں علامت میں جیسے ہی آپ ٹی وی کو آن کرتے ہیں وہ فورا سے بند ہو جاتا ہے۔

وجوہات

یہ اوپر آپ کو جتنی بھی علامات بتائی گئی ہیں ان کے پیچھے ان چیزوں کا ہاتھ ہوتا ہے۔

اس کے سب سے بنیادی وجہ ہے وہ ریموٹ کنٹرول پر ایک امتیاز سے بٹنوں کو دبائے جانے سے ہو سکتا ہے۔

یا ریموٹ کنٹرول سے کوئی سیٹنگ کرتے ہوئے ایک ہی بٹن کے بار بار دبانے سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

اور اس کے علاوہ جو سب سے دوسری بڑی وجہ بنتی ہے وہ سوفٹویر میں کوئی خرابی ہو سکتی ہے۔

یا تو یہ دونوں وجوہات ہوسکتی ہیں یا اس کے علاوہ کوئی اور بھی وجہ بن سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا ٹی وی لاک ہو جاتا ہے۔

ٹی وی لاک ہے

ٹی وی بولا کی پریشانی کو کیسے ختم کیا جائے؟

یہ بات قابل غور ہے کہ بہت سارے جو کمپنیز کے ٹی وی ہیں اور ان کے بہت سارے جو ماڈل ہیں ان پر بغیر ریموٹ کنٹرول کے ٹی وی کے لاک کو ختم کرنا ناممکن ہے۔

اس کی وجہ یہ بنتی ہے کہ جو ٹی وی کو ان لاک کرنے کے لیے ضروری بٹن ہوتے ہیں وہ ٹی وی کے پینل پر نہیں ہوتے جس کی وجہ سے یہ مکمن نہیں ہوتا۔

تو ان ماڈل پر آپ کو اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے آپ کو نیا ریموٹ کنٹرول یا اس کے علاوہ آپ یونیورسل ریموٹ خرید سکتے ہیں۔

ریموٹ کنٹرول کے بغیر ٹی وی انلاک

بغیر موڈ کنٹرول کے ٹی وی کو ان لاک کرنے کے لیے سب سے پہلا کام آپ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ ٹی وی کے کی پینل پر مینو کا بٹن تلاش کریں، جو تقریبا ہر ٹی وی اور ہر ماڈل پہ موجود ہوتا ہے، جو پرانے ٹی وی کے ماڈل ہیں ان کے لیے یہ کافی ہے ٹی وی انلاک کرنے کے لئے مگر جو نئے ماڈل ہے ان پہ آپ کو تھوڑا دشواری کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے کس طرح سے اپنے ٹیلی ویژن کو انلاک کرنا ہے۔

ٹی وی لاک کو ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ نے اپنے ٹی وی کے پینل پر مینیو کے بٹن کو دس سے پندرہ سیکنڈ کے لیے دبا کر رکھنا ہے۔

جب آپ مینیو کے بٹن کو دس سے پندرہ سیکنڈ کے لئے دبائیں گے تو جو آپ کا ٹی وی ہے وہ آٹومیٹکلی ری سٹارٹ ہو جائے گا۔

اگر ری سٹارٹ ہونے کے بعد بھی اس پہ لاک کا آپشن یا لوگو رہتا ہے تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں آپ نے ٹی وی کا پلگ نکال دینا ہے اور اس کو چار سے پانچ گھنٹے کے لئے اسی طرح چھوڑ دینا ہے۔

چار سے پانچ گھنٹے بعد آپ نے دوبارہ ٹی وی کا پلگ لگا دینا ہے اور ٹی وی کو آن کرنا ہے، اور اب آپ نے دوبارہ مینیو کا بٹن دس سے پندرہ سیکنڈ کے لئے ہولڈ کرکے رکھنا ہے۔

جب آپ دوبارہ ایسا کریں گے تو آپ کا ٹی وی ان لاک ہو جائے گا ۔

جیسا کہ اوپر ہم نے آپ کو بتایا کہ جو نئے ماڈل ہیں ٹی وی کے ان میں مینیو کے بٹن کے ساتھ آپ کو تھوڑا بہت دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے تو اکثر مینو کا بٹن پریس کریں گے تو کوڈ بھی مانگ سکتا ہے تو آپ کو کوڈ ڈالنا ضروری ہے۔

تو ٹی وی کے جتنے بھی کوڈز ہوتے ہیں ان کو جاننے کےلئے آپ اس لنک پر کلک کریں تو آپ کے سامنے پوری لسٹ آجائیے گی، وہاں سے آپ اپنے ماڈل اور ٹی وی کا کوڈ دیکھ کر وہاں پہ انٹر کر سکتے ہیں۔

اور اگر اس کے بعد بھی آپ کے ٹی وی کے اوپر لاک کا لوگو نہیں جاتا یا ٹی وی آن نہیں ہوتا تو آپ ٹی وی کے مکینک سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ٹی وی کی دیکھ کر آپ کی رہنمائی کر سکے۔

اس کے علاوہ آپ ٹی وی کی فیکٹری کو ریسٹور بھی کر سکتے ہیں اس کے لیے آپ یہاں پر کلک کریں آپ کو مزید رہنمائی مل جائے گی۔





Post a Comment

0 Comments