ٹی وی پر سروس مینو کیسے اوپن کرتے ہیں اور کون سے کوڈز استعمال کیا جاتے ہیں

تمام قسم کے ٹیلی ویژن کے سروس مینو کوڈز

دوستو آج کے آرٹیکل میں ہم بات کریں گے ٹی وی کے سروس مینو کے بارے میں کے سروس مینو کیا ہے اس کا استعمال کس لیے کیا جاتا ہے اور اس کو کھولنے کے لیے کون کون سے کوڈز استعمال ہوتے ہیں۔

سروس مینو اور اس کا استعمال:

سروس مینو ٹی وی کی پوشیدہ سیٹنگ ہوتی ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کی فیکٹری ریسٹور ڈیفالٹ کرنے میں اور بہت سارے فنکشن کو فعال یا غیر فعال کرنے میں مدد ملتی ہے، اس کا استعمال زیادہ تر مکینک لوگ استعمال کرتے ہیں۔

سروس مینو کا سب سے زیادہ استعمال ٹی وی کی فیکٹری سیٹنگ ریسٹور کے لیے کیا جاتا ہےاور اس کے علاوہ بٹن پینل کے کے لاک کو فعال یا غیر فعال کرنے کے لئے اور بغیر ریموٹ کنٹرول کے ٹی وی کو چلانے کے لیے کرتے ہیں۔


سروس مینو کوڈز کیا ہیں:

ٹی وی پر سروس مینو کو اوپن کرنے کے لئے کوڈ کی ضرورت ہوتی ہے اور ہر کمپنی کے ٹیلی ویژن کا کوڈ الگ ہوتا ہے یہاں تک کے ایک ہی کمپنی کے ماڈل کے کوڈز بھی مختلف ہوتے ہیں، اور کچھ یونیورسل کوڈز بھی اس مینو کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو تقریباً تمام ماڈلز اور کمپنیوں کے ٹیلی ویژن پر کام کرتے ہیں۔


سروس مینو کا استعمال کرتے ہوئے:

دوستو آپ کو بتاتے جائیے کے اس مینو کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو کچھ باتیں ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے، اس کا استعمال پروفیشنل لوگ اچھے سے جانتے ہیں تو جو پہلی بار سروس مینو کوڈز کا استعمال کرنے جا رہا ہے وہ سب سے پہلے ایک نوٹ بک پر ٹی وی کی سیٹنگ لکھ کر رکھ لے یا موبائل فون کے ذریعے اس کی تصویر لے کر رکھ لے تاکہ اگر آپ سے غلطی ہوئی ہے یا ٹھیک سے سیٹنگز نہیں کر پاتے تو آپ وہی سیٹنگ دوبارہ سے اپنے ٹی وی پر اپلائی کر سکیں۔


اگر سیٹنگ غلط ہو جائے:

سروس موڈ کا استعمال کرتے ہوئے اگر آپ سے کچھ غلط ہوتا ہے یا اس پروسیس کے بعد ٹی وی کے رزلٹس تسلی بخش نہیں ملتے تو اس کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہے۔

آپ مینو میں جو ویلیو تبدیل کریں یا کوئی فنگشن فعال یا غیر فعال کریں تو اس کو فوری طور پر سیو ہرگز نہ کریں پہلے اچھے سے تسلی کریں اور پھر سیو کریں۔

ایسا کرنے سے آپ غلطی سے بچ جائیں گے اور اگر غلطی ہو جاتی ہے تو پریشانی کی بات نہیں اسی جگہ رک جائیں اور ٹیلی ویژن کا پلگ نکال دیں اور ٹی وی کو بند حالت میں کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔

ایسا کرنے سے جو سیٹنگ کرتے ہوئے غلط ہو گیا ہو وہ ختم ہو جائے گا اور ٹی وی اپنی اصلی حالت میں واپس آ جائے گا۔

اگر اس طریقے سے کچھ نہیں ہوتا تو آپ کو ٹی وی ہارڈ ریسٹ کرنا پڑے گا تو اس کا حل ہو سکے گا۔


سروس مینو یا سروس موڈ کوڈز:

دوستو آپ کو بتانے چلیں کہ ٹی وی کے سروس مینو کھولنے کے لیے ہر کمپنی کے تمام ماڈلز کے لیے استعمال ہونے والے کوڈز بھی الگ الگ ہوتے ہیں، دنیا میں اس وقت ہزاروں ماڈلز کے ٹیلی ویژن ہیں اور ہر ماڈل کا اپنا کوڈ ہے تو آپ کو ہر 
ماڈل اور ماڈل کا کوڈیہاں سے مل جائے گا۔


تمام ماڈلز کے سروس کوڈز کی لیسٹ!

دوستو، جیسا کہ اوپر ہم نے بتایا کہ ہزاروں ماڈلز کے ٹیلی وژن ہیں اور سب کے اپنے اپنے کوڈز استعمال ہوتے ہیں مگر کچھ ایسے کوڈز بھی ہیں جو تقریباً تمام ماڈلز پر کام کر سکتے ہیں، جن کو میں نے یونیورسل کوڈز کا نام دیا ہے اور ان کوڈز کو میں نے بہت بار اور مختلف اقسام کے ٹیلی ویژن پر آزمایا ہے اور یہ سروس موڈ کوڈز ہر بار کامیاب سابت ہوئے ہیں۔

ان کوڈز کو استعمال کرتے ہوئے میں نے بہت سارے ٹی وی کی فیکٹری ریسٹور ڈیفالٹ کی اور سب سے بڑا مسلہء جو ٹی وی پر آتا ہے جس کو کی لاک اوں ٹی وی کے نام سے جانتے ہیں، اس میں ٹی وی کے پینل کے بٹن لاک ہو جاتے ہیں اور کام نہیں کرتے ان دونوں بڑے مسائل کو آسانی سے ٹھیک کیا ہے۔

دوستو جس ترتیب میں یہاں پر درج ذیل ہیں آپ نے اسی ترتیب سے ان کو آپلائی کرنا ہو گا۔

مینو 1147
مینو 1947
مینو 0000
مینو 1100
مینو 1111
مینو 0842
مینو 5500
مینو 0765
مینو 9999
مینو 0670
مینو 0761
مینو 1188
مینو 1901
مینو 4460
مینو 8428
مینو 2698
مینو 4504
مینو 6768
مینو 0987
مینو 4321
مینو 1324
مینو 1923
مینو 4601
مینو 3679
انپٹ 1987
انپٹ 1947
انپٹ 00234
انپٹ 34001
انپٹ 19011
انپٹ 0828
انپٹ 0021
انپٹ 0011
انپٹ 5501
انپٹ 2010
ڈسپلے 0001
ڈسپلے 1909
ڈسپلے 1234
ڈسپلے 0000
ڈسپلے 0110
ڈسپلے 10100
مینو اور میوٹ 1147
مینو اور میوٹ 1947
مینو اور میوٹ 08280
مینو اور میوٹ 1967 اور پاؤر بٹن
مینو اور میوٹ 1147 اور پاؤر بٹن

دوستو یہ کوڈز کی لیسٹ تھی جو سروس مینو کے لیے استعمال کی جاتی ہے، یہ سب کوڈز تقریبا تمام ٹی وی پے کام کرتے ہیں اور ان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا جو کوڈ ہے وہ مینو 1147 ہے یہ کو چائنا کے تمام ماڈلز پے سو فیصد کام کرتا ہے سامسنگ اور ایل جی ٹی وی کے علاوہ باقی کمپنیوں کے ٹیلی ویژن بھی اس کوڈ کو قبول کرتے ہیں۔


خلاصہ :

دوستو، اس آرٹیکل میں ہم نے سروس مینو اور سروس موڈ کے کوڈز کے بارے میں مکمل تفصیلات اور کوڈز کے بارے میں وضاحت کی امید ہے کہ آپ کو اس کے بارے میں رہنمائی ملی ہو گی، اگر آپ اس بارے میں کچھ اور بھی جاننا چاہتے ہیں تو آپ ہم سے ربطہ کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments