گوڈی کشمیری شیپشل چکن
گوڈی کشمیری شیپشل چکن بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے، اس جیسا چکن آپ نے پہلے کبھی نہیں کھایا ہو گا۔ سب سے پہلے اجزاء کی بات کر لیتے ہیں۔
![]() |
گوڈی کشمیری شیپشل چکن |
اجزاء
مرغی کا گوشت ایک کلو
ٹماٹر ایک عدد
لیمن ایک عدد
ہری مرچ تین سے چار عدد
نمک حسب ذائقہ
چائنا سالٹ آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
دڑا مرچ آدھا چائے کا چمچ
سرخ مرچ حسب ضرورت
سفید سرکہ آدھا کپ
قصوری میتھی تین چمچ
دہی ایک پاؤ
آئل ایک کپ
ادرک ایک چائے کا چمچ
لہسن ایک چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
سبز الائچی دس عدد
ترکیب
سب سے پہلے مرغی کے گوشت کو اچھی طرح سے دھو کر صاف کر لے اس کے بعد ایک برتن میں پانی اچھی طرح گرم کر لیں۔ گرم پانی میں مرغی کے گوشت کو ایک سے دو منٹ کے لئے ڈال کر چھوڑ اور اس کے بعد گوشت کو نکال کر خشک کر لیں۔ اب ایک برتن میں سب سے پہلے اس گوشت کو ڈالیں اور اس کے بعد دہی اور سرکہ ڈال کر آگ پر پکائیں، اس کے بعد لیمن، ٹماٹر اور آئل ڈال کر پانچ منٹ کے لیے ڈھکن بند کر دیں۔ اس کے بعد تمام مصالحے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں تقریباً دس منٹ تک پکائیں اور اس کے بعد آگ تیز کر دیں سارہ پانی خشک ہونے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور آئل نکل آئے تو سبز مرچ اور ادرک ڈال کر ایک منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ گوڈی کشمیری شیپشل چکن تیار یے روٹی یا نان کے ساتھ سرو کریں۔
مزید پڑھیں- کدو کے پکوڑے کیسے بناتے ہیں۔
اس ریسپی میں آپ مرغی کے گوشت کی جگہ بکرے کا گوشت یا گائے کا گوشت بھی استعمال کرسکتے ہیں، طریقہ کار یہی ہے بس ٹائم زیادہ درکار ہو گا۔ اگر گریبی رکھنا چاہیے تو ٹماٹر کا استعمال زیادہ کریں اور پیاز بھی ڈال سکتے ہی