بکرے کے پائے کی بریانی بنانے کی ترکیب

بکرے کے پائے تو آپ نے ضرور کھائے ہوں گے مگر آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بکرے کے پائے کی بریانی کیسے بناتے ہیں، بہت ہی زیادہ مزےدار اور لزیز بریانی ہے اس کے اجزاء بھی سادہ ہیں اور بنانے کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے مگر ٹائم تھوڑا زیادہ درکار ہوتا ہے۔ اگر آپ بریانی کے شوقین ہیں تو یہ ریسپی آپ ضرور آزمائیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ بریانی کھانے کے بعد آپ باقی تمام بریانیوں کو بھول جایئں گے۔ ذائقہ کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے چاول اور پائے اس کے اہم اجزاء ہیں اور باقی اجزاء بھی صحت کے لیے فائیدہ مند ہیں۔ سب سے پہلے اجزاء کی بات کرتے ہیں پھر بنانے کا طریقہ کار بتائیں گے۔

Mutton legs baryani recipe, pay ki baryani, bakra kay paay baryani
پائے بریانی ترکیب
 

اجزاء

بکرے کے پائے چھے عدد

چاول سیلہ ایک کلو

آئل ایک کپ

نمک حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

کالی الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

جیفل پاؤڈر تھوڑا سا

بادان کے پھول پانچ عدد

آلو بخارے پانچ دانے

املی کا گودا دو چمچ

دہی آدھا کپ

بریانی مصالحہ دو کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ

جاوتری پاؤڈر تھوڑا سا

زردہ رنگ حسب ضرورت

ٹماٹر تین عدد باریک کٹے ہوئے

پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی

سبز مرچ پانچ دانے باریک کٹی ہوئی

پودینہ ایک گٹھی باریک کٹا ہوا

چائنا سالٹ آدھا چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

لیمن باریک کٹے ہوئے دو عدد


بنانے کی ترکیب

بکرے کے پائے کی بریانی بنانے کے لیے سب سے پہلے پائے اچھے سے صاف کر لیں اور کاٹ کر دو یا تین ٹکڑے کر لیں۔ ایک برتن میں پانی گرم کریں اور پائے اس میں ڈال کر ڈھکن بند کر دیں اور ایک گھنٹے کے لیے پکنے دیں جب گل جائیں اتار لیں۔ 

ایک دوسرے برتن میں آئل گرم کریں سب سے پہلے پیاز ڈال کر براؤن کرلیں اس کے بعد ٹماٹر شامل کر دیں۔ توڑا پانی ڈال کر نمک مرچ اور مصالحہ جات ڈال کر ایک منٹ پکائیں اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور ساتھ میں سبز مرچ، دہی بھی شامل کریں اور دو منٹ تک پکائیں۔ اب پکائے ہوئے پائے شامل کر کے ڈھکن بند کر دیں تقریباً دو گلاس پانی ہو اور دس منٹ تک پکنے دیں۔ 

چاولوں کو ایک گھنٹے تک پانی میں بھگو کر رکھیں اور ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر بوائل کر لیں اور پانی نکال کر اچھے سے خشک کر لیں۔

اب دم لگانے کےلئے ایک برتن میں تھوڑا سا آئل ڈالیں اور چالوں کی تہہ لگائیں اسکے اوپر پائے کا تیار سالن ڈال کر تہہ لگا دیں، پودینہ اور لیموں بھی شامل کریں اگر مصالحہ تیز رکھنا ہے تو ایک چمچ چاٹ مصالحہ بھی شامل کریں اور اوپر بھی چاول کی تہہ لگائیں اور ڈھکن بند کر دیں۔ پہلے پانچ منٹ تیز آنچ اور 15 منٹ کم آنچ پر دم پر رکھیں۔


مزید پڑھیں : چکن ٹماٹر پلاؤ بنانے کی ترکیب کے بارے میں۔


دم سے اتارنے کے بعد چالوں کو ہلا کر مکس کریں ہماری بکرے کے پائے کی بریانی تیار ہو چکی ہے، اس بریانی کا ذائقہ بہت ہی لاجواب بنتا ہے آپ چکن بریانی کو بھول جائیں گے۔ سیلہ چاول کی جگہ دوسرے چاول بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اگر اس بریانی کا ذائقہ اور مزے دار بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو پائے کے سالن کو پانچ گھنٹے کے لیے ٹھنڈا ہونے دیں اس کے بعد اور بھی لاجواب بریانی بنے گی۔ 

 

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url