فرائی مرغ گوار پھلی بنانے کی ترکیب
گوار پھلی کا سالن تو آپ نے کبھی نا کبھی ضرور کھایا ہو گا گوار یا گوارا پھلی سبز رنگ کی ہوتی ہے، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اس کو مختلف طریقوں سے پکائیا جاتا جیسا کے آلو اور گوار پھلی کی بھرجی اور گوشت گواد پھلی کا سالن اور لہسن کے ساتھ بھی بہت مزے کی ڈش بنتی ہے آج ہم آپ کو مرغی کے گوشت کر ساتھ بنانا سکھائیں گے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہو گی۔ اس کے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے آپ آسانی سے گھر میں بنا سکیں گے اور اجزاء بھی بلکل سادہ ہیں جو آپ کے گھر میں آسانی سے میسر ہوں گے، پہلے اجزاء کی بات کرتے ہیں۔
![]() |
فرائی مرغ گوار پھلی |
اجزاء
گوار پھلی آدھا کلو
مرغی کا گوشت آدھا کلو
ٹماٹر ایک دانا
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
سفید تیل ایک چائے کا چمچ
آئل ایک کپ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک کھانے کا چمچ
ترکیب اور تیاری
گوار پھلی کو صاف کرنے کے بعد گرم پانی میں ڈال دیں پانچ منٹ ابال کر اچھے سے خشک کرلیں، اور اسی طرح مرغی کا گوشت بھی گرم پانی میں دو منٹ تک پکائیں اور خشک کر لیں۔
اب فرائی پین میں گھی گرم کر لیں اور سب سے پہلے لہسن ادرک پیسٹ ڈال کر ایک منٹ پکائیں اور اس کے بعد ٹماٹر ڈال دیں، اب مرغی کا گوشت اور گوار پھلی ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اس کے بعد ایک کپ پانی ڈال دیں اور تمام مصالحہ جات کے ساتھ نمک مرچ ڈال کر مزید پانچ منٹ تیز آنچ پر پکائیں اور آخر میں تیل ڈال دیں۔
مزید پڑھیں: کدو کے پکوڑے کیسے بناتے ہیں۔
ہمارا مرغ گوار پھلی کا سالن تیار ہو چکا ہے اس ڈش کو ضرور آزمائیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی لازمی کریں۔
온라인바카라 온라인바카라카지노주소 카지노주소벳 벳샕로방법묰성이지샀가튤