چکن ٹماٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کے ساتھ بہت ہی انوکھی ریسپی شئیر کریں گے اس کا نام چکن ٹماٹر پلاؤ جو مجھے بہت ہی زیادہ پسند ہے یہ آپ کو کسی ہوٹل وغیرہ یا کسی بھی جگہ سے نہیں ملے گی اور نہ اس کے بنانے کا طریقہ کار کسی اور جگہ سے ملے گا۔ کھانے میں بہت ہی مزے دار اور لزیز ڈش ہے اور پکانے کا طریقہ کار بھی بہت سادہ ہے، سب سے پہلے ہم اجزاء کی بات کرتے ہیں۔

چکن ٹماٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ، chicken tomato palao
چکن ٹماٹر پلاؤ


چکن ٹماٹر پلاؤ کے اجزاء

چاول ایک کلو 

چکن آدھا کلو

ٹماٹر آدھا کلو

چائنا سالٹ ایک چمچ

کالی مرچ ایک چمچ

سرخ مرچ ایک چمچ

نمک حسب ذائقہ

گھی ایک پاؤ

گرم مصالحہ پیسا ہوا ایک چمچ

کیچپ 3 کھانے کے چمچ

سبز مرچ سات عدد

اجوائن ایک چٹکی

موٹی الائچی 3 عدد

بادن کے پھول 3 عدد

سرکہ ایک چمچ

ادرک ایک کھانے کا چمچ

لہسن ایک چائے کا چمچ

زیتون پانچ عدد

ترکیب 

چکن ٹماٹر پلاؤ بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک برتن میں گھی گرم کریں اور اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر تھوڑا سا بھونیں، اس کے بعد آدھے ٹماٹر ڈال کر 2 منٹ کے لیے پکائیں اب اس میں چکن ڈالیں اور 5 منٹ کے لیے ڈھکن بند کر دیں۔ اب اس میں سارے مصالحے اور نمک مرچ ڈال کر ایک منٹ اور پکائیں، اب سرکہ اور باقی ٹماٹر ڈالیں اور ساتھ میں 2 کلو پانی ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں۔چاول کو آدھا گھنٹہ بھگو کر پانی نکال لیں اور پانی کو اپال آنے پر ڈال کر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے دس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم دیں اور آپ کا مزادار چکن ٹماٹر پلاؤ تیار ہے۔

مزید پڑھیں کہ کدو کے پکوڑے کیسے بنائے جاتے ہیں۔

چکن ٹماٹر پلاؤ بنانے کے لیے آپ سیلہ چاول بھی کر سکتے ہیں اس پلاؤ میں پانی توڑا کم استعمال ہو گا ٹماٹر کی وجہ سے اور چائنا سالٹ اگر نہیں پسند تو استعمال نا کریں۔

 

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url