بینگن عربی پلاؤ بنانے کی ترکیب

 آپ نے چکن پلاؤ اور مٹن پلاؤ ضرور کھایا ہو گا آج ہم بنائیں گے بینگن پلاؤ، اس کے بنانے کا طریقہ اور اجزاء بہت ہی زیادہ سادہ ہیں تیاری کے لیے 50 منٹ درکار ہوتے ہیں اور پانچ افراد کے لیے کافی ہو گا۔ پلاؤ بنانے کے لیے ہم کائنات کے اچھے والے چاول استعمال کریں گے اگر آپ سیلہ چاول استعمال کرنا چاہیں تو وہ بھی کیے جا سکتے ہیں۔ 

Eggplant Arabic Palau Recipe, eggplant baryani
بینگن عربی پلاؤ


اجزاء

چاول ایک کلو گرام 

بینگن درمیان سائز کے پانچ عدد

سبز مرچ سات عدد درمیان سے کٹی ہوئی

ٹماٹر 4 عدد باریک لمبائی میں کٹے ہوئے

سبز پیاز باریک کٹی ہوئی ایک چمچ

پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی

شملہ مرچ ایک عدد باریک لمبائی میں کٹی ہوئی

ادرک ایک کھانے کا چمچ

لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

لیمن کا رس ایک کھانے کا چمچ

دہی ایک کپ

پلاؤ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

نمک دو کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت

گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ ثابت ایک کھانے کا چمچ

اچار کا تیل دو کھانے کے چمچ

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

چائنا سالٹ ایک کھانے کا چمچ

گھی ایک کپ 


بینگن کا پلاؤ بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں آئل گرم کریں اور پیاز ڈال کر براؤن کرلیں اس کے بعد بینگن کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ کر دو منٹ تک پکائیں اور تمام مصالحے اور نمک مرچ شامل کر لیں۔ ٹماٹر اور شملہ مرچ شامل کریں اور دو کلو پانی ڈال کر ابال آنے دیں۔ چاول 20 منٹ کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں اگر سیلہ چاول ہیں تو ایک گھنٹے کے لیے بھگونے ہیں۔ پانی کو اچھی طرح ابال آنے پر چاول شامل کر لیں اور پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو 15 منٹ کے لیے دم لگا دیں۔

مزید پڑھیں کہ مچھلی کا شوپ کیسے بناتے ہیں۔

ہمارا مزےدار بینگن عربی پلاؤ بلکل تیار ہے، سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں اور خود بھی کھائیں اور ہمیں بتائیں کہ یہ ریسپی آپ کو کیسی لگی۔ بینگن کو چھوٹے ٹکڑوں میں بھی کاٹ سکتے ہیں اور اگر شملہ مرچ شامل نا کریں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ 








Next Post Previous Post
1 Comments
  • rtpdixl3jm
    rtpdixl3jm December 26, 2022 at 8:21 AM

    While all lovely in their very own proper...sketches, prototypes, and renderings must be created as a 3D Model file earlier than they are often 3D Printed. Our moldmaking companies produce correct and reusable molds to be used with varied casting materials, for simple part duplication. Use brim for one of the best adhesion.This unique feature improves built plate adhesion by producing a RING DOORBELL CAMERAS base flange round your objects that you can simply take away after printing.

Add Comment
comment url