بند گوبھی مصالحہ بریانی بنانے کی ترکیب
مزیدار بند گوبھی مصالحہ بریانی بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے مجھے امید ہے اس ریسپی کی ترکیب آپ کو کہیں اور سے نہیں ملے گی بہت ہی لذیز اور جلدی سے تیار ہونے والی یہ بریانی نا صرف کھانے میں مزیدار ہے بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے اس کی اجزاء آپ کے گھر میں آسانی سے میسر ہوں گے اور بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے، چلیں پہلے آپ کو بند گوبھی بریانی کے اجزاء کے بارے میں بتاتے ہیں۔
![]() |
بند گوبھی مصالحہ بریانی بنانے کی ترکیب |
اجزاء
چاول سیلہ ایک کلو
بند گوبھی ایک پھول درمیانے سائز کا
چائنیز نمک ایک چمچ
کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
لال ٹماٹر دو عدد
سبز مرچ پانچ عدد
لیموں دو عدد
لال دڑا مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
آئل یا گھی ایک پاؤ
گرم مصالحہ پیسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
کالی الائچی پانچ سے چھ دانے
دہی ایک پاؤ
ادرک دو کھانے کے چمچ
لہسن ایک کھانے کا چمچ
پیاز دو عدد درمیانے سائز کے
بریانی مصالحہ ایک چھوٹا پیکٹ
بند گوبھی بریانی بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے ایک برتن میں پانی گرم کرنے اور چاولوں کو ابال لیں اس سے پہلے چاول ایک گھنٹے کے لیے لازمی پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اب ایک دوسرا برتن لیں پہلے گھی یا آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال ہلکی براؤن کریں اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا پکائیں اب اس میں ٹماٹر شامل کریں اور تمام مصالحہ جات اور نمک مرچ ڈال کر ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ اب ایک اور برتن میں پانی ابالیں اور اس میں ایک منٹ کے لیے بند گوبھی ڈال کر ڈھکن بند کر دیں اور پانی سے نکال کر خشک کر لیں خشک ہونے کے بعد اس میں دہی اور لیموں کا رس ملا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ اب بند گوبھی بریانی کے دم کا طریقہ کار بتاتے ہیں سب سے پہلے جس برتن میں دم لگانا ہے اس میں تھوڑا سا آئل ڈالیں اور آدھے چاولوں کی تہہ لگائیں اس کے اوپر دہی میں مکس کی ہوئی بند گوبھی کی تہ لگائیں اور بریانی مصالحہ اس کے اوپر پھیلا دیں اب اس کے اوپر باقی کے چاول کی تہہ لگائیں اور اس کے اوپر جو مصالحہ کے گربی بنائی گئی تھی وہ ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ پہلے پانچ منٹ تیز آنچ اور اس کے بعد پندرہ منٹ ہلکی آنچ ر دیں نہایت ہی لزیز بند گوبھی بریانی مصالحہ تیار ہے۔
مزید پڑھیں کہ چکن ٹماٹر پلاؤ کیسے بنایا جاتا ہے۔
خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھائیں ایک نئی ڈش کے ساتھ سب سے داد حاصل کریں امید ہے اس جیسی ریسپی آپ نے پہلے کبھی نہیں آزمائی ہو گی۔