کچنار ملائی قیمہ بنانے کی ترکیب

کچنار ملائی قیمہ نہایت ہی لزیز اور عمدہ کھانوں میں شمار کیا جاتا ہے کچنار کو بہت کم لوگ کھانے میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کا پھول صرف موسم بہار میں گھلتا ہے اور ایک مہینہ بڑی مشکل سے دستیاب ہوتا ہے اس لیے یہ مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ بازار میں کم ملتی ہے، مگر اس کے شوقین افراد ہر سال اس کا ذائقہ چکھنے کا انتظار کرتے ہیں اور کچھ لوگ تو اس کو فرائی کر کے فریز کر لیتے ہیں۔ کچنار کو آلو اور گوشت میں مکس کر کے بنایا جاتا ہے اور مرغی کے گوشت کا استعمال بھی کیا جاتا ہے آج ہم آپ کو اپنے طریقے سے بنانا سکھائیں گے اس میں بڑے گوشت کا قیمہ استعمال کریں گے اور سادہ مصالحہ جات ہوں گے جو آپ کے گھر میں آسانی سے میسر ہوں گے۔

Tips for making Kachnar Malai Qima Shipshil
کچنار ملائی قیمہ 


کچنار ملائی قیمہ کے اجزاء

کچنار آدھا کلو 

بڑے گوشت کا قیمہ آدھا کلو

کریم ایک کپ

سرخ مرچ حسب ضرورت

نمک حسب ذائقہ

سبز مرچ پانچ عدد

دھنیا سبز کٹا ہوا ایک مٹھی

کالی الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

دار چینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

چھوٹی الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

ٹماٹر دو عدد باریک کٹی ہوئی

پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی

لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

ادرک ایک کھانے کا چمچ

ہلدی ایک آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

دودھ ایک کپ

سرکہ دو کھانے کے چمچ

گھی یا آئل ایک کپ


کچنار ملائی قیمہ بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے ایک برتن میں پانی ڈال کر گرم کریں اور اس میں سرکہ اور دودھ ملا کر ابال آنے دیں پھر اس میں کچنار ڈال کر پانچ منٹ کے لیے پکنے دیں اور اس کے بعد پانی نکال دیں اور خشک کر لیں۔

اب ایک برتن میں آئل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کرلیں اب اس میں ٹماٹر اور ادرک لہسن پیسٹ ڈالیں اور دو منٹ کے لیے بھونیں، اب قیمہ ڈال کر پانچ منٹ کے لیے پکنے دیں اور تین گلاس پانی ڈال کر ڈھکن بند کر دیں پانی خشک ہونے والا ہو تو تمام مصالحے اور نمک مرچ ڈال کر ایک منٹ پکائیں اب بوائل کی ہوئی کچنار اور ایک گلاس پانی ڈال کر ڈھکن بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لیے پکنے دیں جب آئل نکل آئے تو کریم اور دھنیا سبز مرچ ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔

مزید پڑھیں: چکن ٹماٹر پلاؤ کیسے بناتے ہیں۔

ہمارا مزیدار کچنار ملائی قیمہ بلکل تیار ہے میری سب سے پسندیدہ کھانوں میں سے ایک ہے روٹی اور نان کے ساتھ کھائیں اور اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔


 

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url