نوری شیپشل چکن بریانی بنانے کا طریقہ

 نوری شیپشل چکن بریانی بنانے کا طریقہ بہت ہی زیادہ مزےدار اور لزیز بریانی اس سے پہلے یہ ریسپی آپ نے دیکھی ہو گی، سادہ اور گھر پر بہت ہی آسانی سے تیار کر سکتے ہیں اجزاء کی بات کریں تو وہی ہیں جو باقی بریانی میں استعمال کیے جاتے ہیں بس بنانے کا طریقہ الگ ہے۔ سب سے پہلے اجزاء کے بارے میں جان لیں۔

نوری شیپشل چکن بریانی
نوری شیپشل چکن بریانی

اجزاء

چاول سیلہ ایک کلو

مرغی کا گوشت ایک کلو

آلو آدھا کلو

دہی ایک پاؤ

آلوبخارا 10 دانے

لیمن 3 عدد

سبز دھنیا تھوڑا سا

پودینہ تھوڑا سا

لہسن دو چمچ

ادرک دو سے تین چمچ

پیاز بڑے والی دو عدد

بریانی مصالحہ ایک پیکٹ

چائنا سالٹ ایک چمچ

نمک حسب ضرورت

سرخ مرچ حسب ذائقہ

کرم دو چمچ

سبز الائچی پانچ عدد

سبز مرچ سات عدد

ٹماٹر چار عدد

گرم مصالحہ ایک چمچ

ثابت گرم مصالحہ ایک چمچ

زردہ رنگ حسب ضرورت

گھی ایک پاؤ

کالی مرچ ایک چمچ

نوری شیپشل چیکن بریانی کی ترکیب:

سب سے پہلے چاولوں کو دو گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو کر رکھیں اور اچھے سے دھو لیں۔ اب ایک برتن میں پانی گرم کریں اور چاول بوائل کر لیں اور پانی نکال کر خشک ہونے کے رکھ دیں۔ اب دوسرے برتن میں گھی گرم کریں اور سب سے پہلے پیاز اس میں ڈال کر ہلکا براؤن ہو نے دیں جب پیار گولڈن ہو جائے تو اس میں آلو اور چکن ڈالیں اور تھوڑی دیر پکائیں، زردہ رنگ ایک کپ پانی میں ڈال کر چیکن میں ڈالیں اور پکائیں جب گوشت کا رنگ گولڈن ہو جائے تو اس میں ایک کپ پانی ڈال اور اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ اور ٹماٹر ڈال کر ایک منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اس کے بعد بریانی مصالحہ سرخ مرچ نمک ڈال کر ایک منٹ پکائیں اس کے بعد دہی شامل کر دیں اور دو منٹ پکنے دیں اس کے بعد سارے باقی مصالحہ جات ڈال دیں اور ایک منٹ کے پکائیں نوری شیپشل چیکن بریانی کا قورمہ تیار ہے۔ اب ایک برتن میں تھوڑا سا آئل ڈالیں اور اس کے اوپر بوائل چاول اور قورمہ کی تہ لگا کر کریم، لیمن، دھنیا، ہری مرچ، پودینہ، تھوڑا سا چائنا سالٹ اور زردہ رنگ حسب معمول ڈال کر بیس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں، پہلے پانچ منٹ تیز آنچ اور اس کے بعد ہلکی آنچ پر دم دیں۔

Nori special chicken baryani, baryani special chicken
نوری شیپشل چکن بریانی


.مزید پڑھیں- گوڈی کشمیری شیپشل چکن ریسپی

نوری شیپشل چکن بریانی تیار ہے دم سے اتارنے کے بعد دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں بھاپ اچھے سے نکل جائے اس کے بعد رائتے اور سالاد کے ساتھ ساتھ پیش کریں۔

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url