چاولوں کی کڑی بنانے کی ترکیب
آج آپ کے ساتھ ایک اور انوکھی ریسپی شئیر کریں گے جس کا نام ہے چاول کی کڑی، بہت ہی زیادہ مزےدار اور لزیز ڈش ہے گھر میں آسانی سے بنائی جا سکتی ہے میری پسندیدہ کھانوں میں سے ایک ہے۔ اس ڈش کو بنانے کے آپ ٹوٹا چاول استعمال کر سکتے ہیں اگر ثابت چاول استعمال کرنا چاہیں تو وہ بھی کیے جا سکتے ہیں۔
![]() |
چاولوں کی کڑی |
اجزاء
چاول ایک پاؤ ( ثابت یا ادواڑ )
ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ پانچ چھ عدد
دھنیا سبز گارنش کے لئے
نمک حسب ذائقہ استعمال کریں
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
دار چینی ثابت دو عدد
کالی الائچی دو عدد
لونگ ثابت چند دانے
آئل ایک کپ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دہی ایک پاؤ
ٹماٹر دو عدد درمیانے
پیاز ایک عدد درمیانے سائز کا
پیسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
چاول کڑی کی ترکیب
کڑی بنانے کے لیے سب سے پہلے چاول دو گھنٹے کے لیے بھگو کر رکھیں، ایک برتن میں آئل گرم کریں سب سے پہلے پیاز ڈال کر بھونیں اور اس کے بعد ٹماٹر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اور دو منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد تمام مصالحے اور نمک مرچ ڈال کر ایک منٹ پکائیں اور تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں، اب چاول،دہی اور ساتھ میں ایک لیٹر پانی ڈال کر ڈھکن بند کر کے آدھے گھنٹے کے لیے پکنے دیں درمیان میں ہلاتے رہیں، اب پانی خشک ہو جائے گا پھر سے ایک لیٹر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر بیس منٹ پکائیں اور آخر میں سبز مرچ اور دھنیا ڈال کر اتار لیں۔
مزید پڑھیں- کدو کا پکوڑا کیسے بنائی جاتی ہے۔
مزیدار چاولوں کی کڑی تیار ہے روٹی کے ساتھ پیش کریں اور خود بھی کھائیں، انتہائی لذیذ اور مزے کی کڑی تیار یے۔