مزیدار ادرک کی کڑی بنانے کا طریقہء
اگر آپ ادرک کے شوقین ہیں یا آپ ادرک کے فوائد سے واقف ہیں تو آپ کو ایک نئی ڈش کے بارے میں بتائیں گے جس میں ادرک استعمال کرتے ہیں اور اس کے نام کی بات کریں تو اسے ادرک کی کڑی کے نام سے جانا جاتا ہے یا اسے ادرک اور لہسن کی کڑی بھی کہہ سکتے ہیں کیونکہ اس میں دنوں کا ہی استعمال کرتے ہیں، اس کڑھی کو ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ ساتھ روٹی یا نان کے ساتھ بھی نوش کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے اجزاء نوٹ کریں پھر بنانے کا طریقہ کار۔
![]() |
مزیدار ادرک کی کڑی بنانے کا طریقہء |
اجزاء
ادرک ایک پاؤ پیسٹ بنا لیں
لہسن آدھا پاو پیسٹ بنا ہوا
کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
کریم دو کھانے کے چمچ
آئل یا گھی ایک کپ
دہی ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ
پیاز دو عدد درمیانے سائز کے
سبز الائچی پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ گھاڑا کرنے کے لئے
ہلدی ایک چائے کا چمچ
سبز دھنیا ایک گٹھی
ادرک کڑی بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے ایک برتن میں آئل گرم کریں پھر اس میں پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں اس کے بعد ٹماٹر اور اور دہی ڈالیں اور دس منٹ کے لیے ڈھکن بند کر دیں اس کی بعد تمام مصالحے اور نمک مرچ ڈال ساتھ ہی پانچ کپ پانی ڈال کر پکائیں اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر آدھے گھنٹے کے لیے پکائیں اور کارن فلور پانی میں مکس کر کے ڈال دیں تاکہ گاڑہ پن آجائیے۔
مزید پڑھیں کہ چکن ٹماٹر پلاؤ کیسے بناتے ہیں۔
مزیدار ادرک کی کڑی تیار ہے چاولوں کے ساتھ نہایت ہی لزیز ڈش ہے اور آگر روٹی یا نان کے ساتھ کھائیں تب بھی نہایت عمدہ ذائقہ ہے، اس کو گھر میں آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔
The food looks nice to make but can we have it in English too.Thank you