بیسن مصالحہ مچھلی بنانے کی ترکیب
بیسن مصالحہ مچھلی بنانے کا طریقہء کار اور اجزاء بہت ہی آسان اور سادہ ہے، آج ہم آپ کو بیسن کے ساتھ ایک بہت انوکھی ریسپی بنانا سکھائیں گے جس کا ذائقہ آپ کو بلکل مچھلی کی طرح لگے گا پہلے اس ریسپی کے اجزاء کے بارے میں بتاتے ہیں۔
![]() |
بیسن مصالحہ مچھلی |
اجزاء
بیسن آدھا کلو
آئل ایک پاؤ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
اجوائن دو چٹکی بھر
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک ایک کھانے کا چمچ
چائنا سالٹ آدھا چائے کا چمچ
بنانے کی ترکیب
تمام اجزاء کو بیسن کے اندر ملا کر اچھے سے مکس کر لیں اور پانی ڈال کر مکسچر بنا لیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچ ہلاتے رہیں پانچ منٹ پکانے کے بعد اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیں اور اب ان کو آئل گرم کر کے فرائی کر لیں، اس کی بعد گروی کے اجزاء جانتے ہیں۔
گروی کے اجزاء
ٹماٹر ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ
پیاز دو عدد درمیانے سائز کے
ہری مرچ پانچ عدد پیسی ہوئی
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
سبز دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
آئل یا گھی ایک کپ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
املی کا گودا ایک کھانے کا چمچ
گروی بنانے کی ترکیب
برتن میں آئل گرم کریں اور پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں اس کے بعد ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ایک منٹ پکائیں ، اب تمام مصالحے اور نمک مرچ ڈال کر مزید دو منٹ تک پکائیں اور املی اور دہی ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔ ہماری دنوں چیزیں بلکل تیار ہیں اور اب بیسن مصالحہ مچھلی کا سالن بناتے ہیں۔
بیسن مصالحہ مچھلی بنانے کی ترکیب
جو گروی اور ٹکیاں بنائیں اور ان کو ایک برتن میں ڈال کر دو منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں اور اس کے بعد ہلکی آنچ پر دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
مزید پڑھیں: گوڈی کشمیری شیپشل چکن کیسے بناتے ہیں۔
ہماری بیسن مصالحہ مچھلی تیار ہے روٹی یا نان کے ساتھ کھائیں اب کو اس کا ذائقہ نہایت ہی مزیدار اور مچھلی کی طرح لگے گا، اس کو گھر میں آسانی سے بنایا جا سکتا ہے۔