گاجر کا بہاری رائتہ بنانے کی ترکیب

 اگر رائتے کی بات کی جائے تو زیادہ تر زیرے اور پودینے کا نام ذہین میں آتا ہے مگر آج ہم آپ کو ایک بلکل انوکھا رائتہ بنانا سکھائیں گے جو آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں کھایا ہو گیا اس رائتے کا نام گاجر کا بہاری رائتہ ہے بہت آسانی سے تیار ہونے والا اور ذائقے میں لاجواب اگر آپ نے کھبی کدو کا رائتہ کھایا ہو گا تو اسے بھول جایئں گے۔ اس کو آپ اکیلا بھی کھا سکتے ہیں اور چاول اور روٹی کے ساتھ بھی، سب سے پہلے اس کے اجزاء کی بات کرتے ہیں۔

گاجر کا بہاری رائتہ، گاجر کا رائتہ
گاجر کا بہاری رائتہ بنانے کی ترکیب


اجزاء

گاجر آدھا کلو کدوکش کی ہوئی

ٹماٹر ایک عدد باریک کٹا ہوا

پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئی

دھنیے کی چٹنی آدھا چائے کا چمچ

پودینہ چند پتے

دہی آدھا کلو

نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ ذائقہ کے حساب سے

سبز مرچ پیسی ہوئی ایک چمچ

چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ

کشمش ایک چمچ

شہد ایک چمچ

سبز الائچی پیسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ


ترکیب

گاجر کا رائتہ بنانے کے لیے سب سے پہلے گاجر کدو کش کر لیں اور 5 منٹ گرم پانی میں ابال کر دبا کر پانی نکال دیں۔ اب دہی میں تمام مصالحہ اور نمک مرچ ڈال اور مکس کریں اس کے بعد دھنیے کے چٹنی اور باقی اشیاء ملائیں اور آخر میں گاجریں ڈال کر اچھے سے ملا لیں۔

مزید پڑھیں کدو کے پکوڑے کیسے بناتے ہیں۔

گاجر کا بہاری رائتہ بلکل تیار ہے اسے چاولوں کے ساتھ کھائیں یا روٹی کے ساتھ دنوں صورتوں میں اس کا ذائقہ بے مثال ہو گا، اس ریسپی کو آزمانے اور ہمیں بتائیں کہ یہ ریسپی آپ کو کیسی لگی۔ 


Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url