لہسن کا قورمہ سالن بنانے کی ترکیب
آج ہم آپ کو ایک بہت ہی یونیک ریسپی کے بارے میں بتائیں گے جسے آپ لہسن کا قورمہ یا سالن کہا سکتے ہیں اس ڈش کے بارے میں زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کیونکہ یہ صرف ایک مخصوص علاقے میں بنائی جاتی ہے اس میں لہسن اور دودھ کا استعمال کرتے ہوئے نہایت ہی لزیز ڈش بنا سکتے ہیں۔
![]() |
لہسن کا قورمہ سالن بنانے کی ترکیب |
اجزاء
لہسن ایک پاؤ
دودھ ایک کلو
سفید مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سبز الائچی دس دانے
کالی الائچی پانچ عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
آئل آدھا پاؤ یا گھی
سونف آدھا چمچ
پیسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک عدد
پیاز ایک عدد
بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے لہسن چھیل کر دھو لیں اب ایک برتن میں دودھ ڈال کر گرم کریں ابال آنے پر لہسن ڈال کر ڈھکن بند کر دیں اور بیس منٹ کے لیے پکنے دیں۔ ایک دوسرے برتن میں آئل ڈالیں اور کرم کریں سب سے پہلے پیاز ایک منٹ تک پکائیں پھر ٹماٹر الائچی ڈال کر دو منٹ تک پکائیں، اس کے بعد آپ نے تمام مصالحے اور نمک مرچ ڈال کر ایک سے دو منٹ کے لیے پکانا ہے۔ اب دودھ میں پکایا ہوا لہسن اس کے اندر ڈال دیں اور پکائیں جب تھوڑا گاڑھا بن آ جائے تو اتار لیں اور روٹی یا نان کے ساتھ کھائیں نہایت ہی لزیز اور عمدہ ڈش ہے۔
مزید پڑھیں کہ گوڈی کشمیری شیپشل چکن قورمہ تیار کرنے کی ترکیب۔
کچھ لوگ لہسن کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے یہ ایک تحفے سے کم نہیں اس ریسپی کو آزمانے اور اہنی رائے سے ضرور آگاہ فرمایۓ کہ آپ کو لہسن کا قورمہ سالن کیسا لگا، یہ ڈش میں نے ایک دوست کے گھر کھائی نہایت ہی مزیدار تھی اور ریسپی کو گھود بھی آزمایا اور آج آپ کے ساتھ بھی شیئر کی ہے۔