کدو کے پکوڑے بنانے کی ترکیب

 آج ہم آپ کے ساتھ ایک اور شیپشل ریسپی شئیر کرنے جا رہے ہیں جس کا نام کدو مصالحہ پکوڑا ہے کھانے میں بہت ہی مزیدار اور بنانا بھی بہت آسان ہے کدو کے پکوڑے آپ کو بازار میں بلکل بھی نہیں ملیں گے ان کو میں بذات خود بناتی اور خاص طور پر رمضان مبارک میں آپ جانتے ہوں گے کہ کدو شریف صحت کے لیے بہت مفید ہے اور ہم جب بھی کڑھی پکوڑا گھر میں بنایں تو ہم کدو کے پکوڑے کڑھی میں ڈالتے ہیں، آپ ایک بار اس ریسپی کو آزمانے کے بعد ہمشہ آلو کے پکوڑوں کی جگہ کدو کے پکوڑوں کو ترجیح دیں گے، سب سے پہلے اجزاء کی بات کرتے ہیں۔

کدو کے پکوڑے، کدو کے مزیدار پکوڑے بنانے کی ترکیب
کدو کے پکوڑے


اجزاء

کدو آدھا کلو 

ایک ٹماٹر چھوٹا سا

چھوٹا پیاز ایک عدد

سبز مرچ پانچ عدد

سبز دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا 

نمک حسب ضرورت

لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

ڈرا مرچ ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

ہلدی ایک چائے کا چمچ

دھنیا سابت دو کھانے کے چمچ

قصوری میتھی موٹھی بھر

لیمن کا رس ایک کھانے کا چمچ 

میٹھا سوڈا ایک چٹکی بھر

آئل یا گھی فرائی کے لیے

بیسن آدھا کلو

میدہ آدھا پاؤ

ترکیب

سب سے پہلے تمام سبزیاں اچھے سے دھو لیں اس کے بعد ان کو باریک باریک کاٹ لیں، اب ان کو ایک چمچ نمک ڈال کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں اس کے بعد تمام مصالحے کدو کے ساتھ مکس کریں اب آپ اس میں بیسن اور میدہ ڈال کر ہاتھ سے اچھے سے ملائیں سب کچھ مکس کرنے کے بعد اس مصالحے کو بیس منٹ کے لیے لازمی رکھیں اس سے پکوڑے نرم اور اچھے بنتے ہیں۔ اب کڑاھی میں تیل گرم کریں اور ہاتھ کے ساتھ پکوڑے تل لیں۔

مزید پڑھیں کہ گوڈی کشمیری شیپشل چکن کیسے بناتے ہیں۔

کدو کے پکوڑے تیار ہیں کیچپ یا دہی کی چٹنی ساتھ پیش کریں، اس امید کے ساتھ اجازت چاہیں گے کہ یہ ریسپی آپ کو پسند آئے گی اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں اللّٰہ حافظ۔


Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url