اوجھڑی بریانی بنانے کی ترکیب
اوجھڑی بریانی کا نام آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں سنا ہو گا آج ہم بنانے جا رہے ہیں اوجھڑی کی بریانی اس کو بنانا مشکل تو نہیں ہے مگر ٹائم تھوڑا زیادہ درکار ہوتا ہے اس کی صفائی اور بو ختم کرنے میں کافی ٹائم لگ جاتا ہے۔ اس بریانی کا ذائقہ بھی بہت مزے دار اور لزیز ہوتا ہے، پہلے اس کے اجزاء کی کی تفصیل بتائیں گے اور اس کے بعد ترکیب اور تیاری کا مرحلہ آئے گا۔
![]() |
اوجھڑی بریانی |
اجزاء
بکرے کی اوجھڑی آدھا کلو
سرکہ دو کپ
لیمن کا رس پانچ چمچ
پودینے کا پانی ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پانی دو کھانے کے چمچ
آئل ایک کپ
ٹماٹر دو عدد
پیاز دو عدد
پودینہ ایک گٹھی
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
زردہ رنگ حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
آلو بخارے کا گودا دو چمچ
املی کا گودا دو چمچ
دہی ایک کپ
سبز الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کالی الائچی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
سبز مرچ دو عدد
اوجھڑی کو صاف کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے ہم اوجھڑی کو اچھے سے صاف کرتے ہیں اس کے لیے ای برتن میں پانی ڈال کر ابالیں اور سرکہ اور لیموں کا رس ملا کر اوجھڑی کو دو منٹ تک ابال لیں اور باہر نکل کر ہاتھوں سے اچھی طرح صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک برتن میں گرم پانی لیں اس میں ادرک لہسن کا رس اور پودے کا رس ملا کر ان ٹکڑوں کو دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اوجھڑی کے ٹکڑے پانی سے نکال کر اچھے س خشک کر لیں۔
ترکیب اور تیاری
سب سے پہلے آپ برتن میں پانی گرم کریں اور آدھا چمچ نمک ڈال کر ابال آنے پر چاول شامل کر دیں۔ جب چاول ایک کانی رہ جائیں تو پانی سے نکال دیں۔
ای برتن میں آئل گرم کریں سب سے پہلے پیاز فرائی کر لیں اور باہر نکال دیں۔ سب سے پہلے ادرک لہسن کا پیسٹ اور اس کے بعداوجھڑی ڈاک کر دس منٹ تک تیز آگ ہر پکائیں پھر ٹماٹر اور تمام مصالحے ڈال کر ایک منٹ بھونیں اور ایک گلاس پانی لگا کر ڈھکن بند کر دیں اور دو منٹ پکنے دیں۔
اب دوسرے برتن میں تھوڑا سا آئل لگائیں اور اس کے اوپر چاول کی تہہ اور اوپر اوجھڑی کا سالن ڈال دیں، زردہ رنگ، دہی پودینہ، فرائی پیاز اور چاٹ مصالحہ ڈال کر ڈھکن بند کر کے 20 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
مزید پڑھیں: لہسن کا قورمہ بنانے کی ترکیب۔
ہماری اوجھڑی بریانی تیار ہو چکی ہے رائتے اور سلاد کے ساتھ خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھائیں۔