انگوری چکن قورمہ بنانے کی ترکیب
انگوری چکن قورمہ کیسے تیار کیا جاتا ہے اور اس کے اجزاء کون کون سے ہیں، آج ہم آپ کو ایک نئی ڈش کے بارے میں بتائیں گے جس کا نام انگوری چکن قورمہ ہے اس میں انگور تو استعمال نہیں ہوتے مگر انگور کا سرکہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کا نام انگوری چکن ہے اس کے بنانے کا طریقہ تھوڑا مختلف ہے اور کھانے میں لاجواب ہے۔ سب سے پہلے اجزاء نوٹ کریں۔
![]() |
انگوری چکن قورمہ |
اجزاء
چکن بریسٹ ایک کلو
دہی آدھا کلو
آئل ایک کپ
سرکہ ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ
پیاز ایک پاؤ
کریم ای کپ
ہری مرچ پانچ عدد
دھنیا ہرا تھوڑا سا
پودینہ چند پتے
لال مرچ پاؤڈر حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
چائنا سالٹ آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
سبز الائچی پانچ عدد
بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے مرغی کے گوشت کو اچھی طرح دھو کر صاف اور خشک کر لیں اس کے بعد سرکہ ملا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں، اب سرکہ نکال دیں، دہی اور چینی ڈال کر ایک گھنٹہ رکھ دیں۔ اب پکانے کا عمل شروع کرتے ہیں سب سے پہلے ایک برتن میں آئل ڈالیں اور گرم کریں ٹماٹر اور پیاز ڈال کر 5 منٹ کے لیے پکنے دیں اور اس کے بعد ادرک لہسن پیسٹ ڈالیں اور دو گلاس پانی ڈال کر 20 منٹ کے لیے پکنے دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور ٹماٹر پیاز بلکل مکس ہو جائے تو تمام مصالحے اور نمک مرچ ڈال کر دو منٹ تک پکائیں اور اب دہی میں مکس کیا ہوا گوشت ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں جب آئل نکل آئے تو ایک گلاس پانی ڈال کر مزید دو منٹ تک پکائیں اور کریم ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔
مزید پڑھیں: گوڈی کشمیری شیپشل چکن کیسے بناتے ہیں۔
ہمارا انگوری چکن قورمہ تیار ہے اگر گروی رکھنا چاہیے تو پانی زیادہ ڈال سکتے ہیں، اور دہی کی مقدار کو بھی کم کر سکتے ہیں اگر آپ گھٹا پسند نہیں کرتے ہیں۔ اس انگوری چکن قورمہ ریسپی کو آزمانے اور اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔