اسپیشل انڈا ملائی کڑی بنانے کی ترکیب
اسپیشل انڈا ملائی کڑی بہت ہی آسان اور مزےدار کھانوں میں سے ایک ہے اسے آپ ناشتے کے ساتھ ساتھ رات کے کھانے میں بھی کھا سکتے ہیں اور ایسے لوگ جن کو انڈہ پسند ہے تو ان کے لیے یہ نئی اور انوکھی ریسپی ہے جیساکہ تصویر سے بھی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔ سب سے پہلے اس کے اجزاء کے بارے میں جاننے گے اور پھر طریقہ کار کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔
![]() |
اسپیشل انڈا ملائی کڑی |
اجزاء
انڈے چار عدد
ٹماٹر ایک پاؤ باریک کٹی ہوئی
سبز مرچ باریک کٹی ہوئی ایک چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
چینی ایک چائے کا چمچ
شہد ایک چمچ
سبز الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
آئل یا گھی فرائی اور پکانے کے لیے
ملائی یا کریم دو کھانے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لہسن اور ادرک کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب اور تیاری
اسپیشل انڈا ملائی بنانے کے لیے سب سے پہلے ہم انڈے فرائی کریں گے، فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کریں اور انڈے کو بغیر ہلائے مکمل فرائی کریں اور آئل سے نکال کر رکھ دیں۔
اب ایک برتن میں آئل گرم کریں سب سے پہلے اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر ڈھکن بند کر دیں، اب چینی اور شہد ڈال کر پکائیں اور تمام مصالحہ جات کے ساتھ ساتھ نمک مرچ بھی شامل کر لیں اور دو منٹ تک پکائیں، سبز مرچ اور دہی مکس کریں اور ایک منٹ پکنے کے بعد فرائی کیے ہوئے انڈے شامل کر لیں اور ہلکی آنچ پر دو منٹ تک پکائیں۔
مزید پڑھیں: کدو کے اسپیشل پکوڑے بنانے کی ترکیب۔
ہماری مزےدار اسپیشل انڈا ملائی کڑی تیار ہو چکی ہے پراٹھے اور روٹی کے ساتھ نہایت ہی عمدہ اور لزیز ڈش ہے۔