اسٹرابیری کا آملیٹ بنانے کی ترکیب
آج ہم بنانے جا رہے ہیں اسٹرابیری کا آملیٹ بہت ہی آسانی سے بنایا جا سکتا ہے اور اگر اجزاء کی بات کریں تو وہ بھی بلکل سادہ اور آپ کے گھر میں آسانی سے میسر ہوں گے۔ اس کو آپ ایک بار ناشتے میں پراٹھے کے ساتھ کھائیں باقی تمام آملیٹ بھول جایئں گے، سب سے پہلے اسٹرابیری کا آملیٹ کے لیے جو اجزاء کی ضرورت ہے ان کی فہرست مندرجہ ذیل ہے اور اس کے بعد بنانے کے طریقے کے بارے میں بتائیں گے۔
![]() |
اسٹرابیری آملیٹ |
اجزاء
انڈے دو عدد
اسٹرابیری دس عدد
آئل آدھا کپ
کالی مرچ ذائقے کے مطابق
نمک حسب ذائقہ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کریم تین کھانے کے چمچ
ٹماٹر پیاز باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
سبز مرچ دو عدد باریک کٹی
ترکیب اور تیاری
سب سے پہلے انڈے توڑ کر ایک برتن میں ڈال کر تمام مصالحے اور نمک مرچ ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد 3 عدد اسٹرابیری باریک کٹ لیں اور ٹماٹر پیاز سب ملا کر فرائی پین میں تیل ڈال کر اس میں پکائیں، کوشش کریں آنچ ہلکی ہو اور دنوں اطراف سے پکانے کے بعد ایک طرف کریم اور اسٹرابیری کو کاٹ کر لگائیں اور آملیٹ کو رول کر لیں۔
مزید پڑھیں: لہسن کا قورمہ سالن کیسا تیار کیا جاتا ہے۔
ہمارا مزےدار اسٹرابیری کا آملیٹ بلکل تیار ہے اس پراٹھے کے ساتھ کھائیں یا ڈبل روٹی آئل میں فرائی کریں اور اس کے ساتھ انجوئے کریں، یہ ریسپی بہت ہی آسانی سے بنائی جا سکتی ہے اور نہایت عمدہ ذائقہ کا یہ آملیٹ ہے۔ اگر آپ اس کو سینڈوچ کے اندر استعمال کرنا چاہیں تو اور بھی لاجواب بنتا ہے اور بچوں کے لنچ بکس کے لیے بھی بہت عمدہ ہے۔