مچھلی اور سبزیوں شاہی سالن
آج ہم بنانے جا رہے ہیں شوربہ مچھلی سبزیوں کے ساتھ، بہت ہی عمدہ اور لزیز ڈش ہے اس کو بنانے کا طریقہ کار بہت ہی آسان اور اس کو بنانے کے لیے جو اجزاء استعمال کرتے ہیں وہ بھی بلکل سادہ ہیں۔ اگر مچھلی کی قسم کی بات کریں تو آپ کوئی بھی استعمال کر سکتے ہیں اور سبزیوں میں گاجر، پیاز اور ٹماٹر استعمال کریں گے۔ بنانے کے لیے آدھا گھنٹہ درکار ہو گا اور چار افراد کے لیے کافی ہو گا۔
![]() |
مچھلی کا سالن |
اجزاء
مچھلی چھوٹے ٹکڑوں میں آدھا کلو
گاجر دو عدد باریک کٹی ہوئی لمبائی میں
پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر تین عدد باریک کٹی ہوئی
اجوائن تین گرام
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
کالی الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
املی کا گودا ایک کھانے کا چمچ
دہی آدھا کپ
دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
سبز مرچ پانچ عدد باریک کٹی ہوئی
گھی یا تیل ایک کپ
بادام کا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کشمش کے دانے دس عدد
دیسی گھی یا کریم دو کھانے کے چمچ
مچھلی کا سالن تیار کرنے کی ترکیب
سالن بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک برتن میں آئل گرم کریں اور ٹماٹر ڈال کر دو منٹ تک پکائیں اب املی کا گودا اور دہی شامل کر لیں۔ کالی الائچی پاؤڈر ڈال کر دو منٹ تک پکائیں جب ٹماٹر گل جائیں تو تھوڑا سا پانی ڈال کر تمام مصالحہ جات اور سبزیاں بھی شامل کریں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔ جب سبزیاں گل جائیں تو ایک گلاس پانی ڈال پکنے دیں۔ ایک برتن میں آئل گرم کریں اور مچھلی کو ہلکا فرائی کر لیں۔ اب اس مچھلی کو جو ہم نے شوربہ تیار کیا ہے اس میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے پکائیں۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں افطار میں کیا بنائیں۔
مزید پڑھیں: بیسن کی مچھلی کیسے بناتے ہیں۔
ہمارا مزےدار اسپیشل مچھلی اور سبزیوں شاہی سالن بلکل تیار ہو چکا ہے اسے روٹی اور نان کے ساتھ پیش کریں، کھانے میں نہایت ہی لزیز اور عمدہ ذائقہ ڈش ہے۔ آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ اگر آپ سبزیاں استعمال نہیں کرنا چاہتے تو بھی کوئی حرج نہیں اور ایک بات اور اگر مچھلی بغیر فرائی کے استعمال کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔