جلفریزی پلاؤ بنانے کی ترکیب - مزےدار اسپیشل پلاؤ

آج ہم بنانے جا رہے ہیں جلفریزی پلاؤ یہ ایک بہت مزے کی اور عمدہ ڈش ہے اس کے اجزاء بھی سادہ ہیں اور بنانے کا طریقہ کار بھی بہت آسان ہے۔ اس ڈش کو تیار کرنے میں 45 منٹ کا ٹائم درکار ہوتا ہے اور تازہ سبزیاں، گوشت اور چاول شامل ہوتے ہیں تمام اشیاء صحت کے لیے بھی بہت مفید ہیں تو سب سے پہلے اجزاء کی بات کرتے ہیں۔

Special Jalfarazi palao recipe, tasty veg palauo recipes
جلفریزی مزےدار اسپیشل پلاؤ 


اجزاء

گاجر دو عدد

بند گوبھی ایک چھوٹا پھول

شملہ مرچ ایک عدد

پیاز ایک عدد

آلو ایک عدد

مرغی کا گوشت ایک پاؤ

چاول آدھا کلو

ٹماٹر ایک عدد

مٹر آدھا کپ

آئل یا گھی ایک کپ

دہی دو کھانے کے چمچ

املی کا گودا دو چمچ

لیمن ایک عدد باریک کٹا ہوا

کشمش اور سبز الائچی پانچ پانچ عدد

پلاؤ مصالحہ ایک پیکٹ

نمک دو کھانے کے چمچ یا حسب ذائقہ

لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

پاپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ثابت ایک کھانے کا چمچ

ہلدی ایک چائے کا چمچ


ترکیب اور تیاری

تمام سبزیاں دھو کر کاٹ لیں، مٹر، گاجر اور آلو کو پانچ منٹ ابال لیں جب آدھے گل جائیں تو پانی سے نکال کر خشک کر لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کریں سب اور چکن کو ڈال کر ایک منٹ بھونیں اور اس کے بعد تمام سبزیاں ڈال ایک منٹ پکائیں۔ پیاز، ٹماٹر، بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر تمام مصالحے اور نمک مرچ بھی شامل کر دیں اور ایک گلاس پانی لگا کر دو منٹ کے لیے ڈھکن بند کر دیں۔ چاولوں کو اُبال لیں آدھے پک جائیں تو پانی نکال کر سبزیوں میں ڈال کر ہلکی آنچ پر 15 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔

مزید پڑھیں: چکن ٹماٹر پلاؤ کیسے بنایا جاتا ہے۔

دم سے اتارنے کے بعد ڈھکن کھول کر پانچ منٹ تک بھاپ نکلنے دیں اور اس کے بعد ہلا کر مکس کر لیں ہمارا جلفریزی پلاؤ تیار ہو چکا ہے۔

 

1 Comments

Feedback and Suggestion

  1. After days of research and evaluation, we are ready to share our findings with you. Discover a recent take on the normal Atlantic City 토토사이트 experience with excessive stakes table games, slots, and basic gaming from Hard Rock Hotel & Casino. Games listed are open based on degree of enterprise, subsequently is probably not|will not be} supplied always of the day.

    ReplyDelete
Previous Post Next Post