سوہانجنا بھورجی بنانے کی ترکیب
سوہانجنا بھورجی یا سالن شاید آپ نے کبھی نہیں کھایا ہو گا سوہانجنا ایک درخت ہے اور موسم بہار میں اس پر سفید رنگ کے چھوٹے چھوٹے پھول لگتے ہیں اور ان کا سالن بنا کر کھایا جاتا ہے پنجاب کے لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں اور اپنے رشتے داروں کو بھی بھجواتے ہیں۔ سوحنجنا اکیلا بھی بنایا جاتا ہے اور آلو ڈال کر بھی بہت مزےدار بنتا ہے اس کا جڑ مولی نما ہوتی ہے اور بازار میں آسانی سے مل جاتی ہے اس کو بھی لوگ پکاتے ہیں مگر اس کا استعمال اچار میں زیادہ کیا جاتا ہے جو نہایت ہی عمدہ ذائقہ کا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو سوہانجنا کی بھورجی بنانا سکھائیں گے۔
![]() |
سوہانجنا بھورجی ترکیب |
اجزاء
سوہانجنا آدھا کلو
آلو ایک پاؤ ( اگر استعمال کرنا چاہیں)
گھی یا آئل ایک کپ
سبز مرچ پانچ سے چھ عدد
دھنیا سبز مٹھی بھر
ادرک لہسن کا پیسٹ ود کھانے کے چمچ
ادرک باریک کٹی ہوئی تھوڑی سی
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک دو چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ
چکن کیوب دو عدد
ٹماٹر دو عدد درمیانے سائز کے
پیاز ایک عدد باریک کٹا ہوا
دہی آدھا کپ
ترکیب اور تیاری
سب سے ہم ایک برتن میں پانی گرم کرنے کے لئے رکھے گئے اور اس میں سوہانجنا ڈال کر بیس منٹ کے لیے پکنے دیں جب اچھی طرح ابال آجائے اور سوہانجنا کا رنگ بدل جاتا ہے تو پانی نکال کر اچھے سے خشک کر لیں۔
اب ایک برتن میں آئل گرم کریں پیاز اور ٹماٹر ڈال کر دو منٹ تک پکائیں پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں اور مصالحہ جات اور نمک مرچ ڈال دیں، تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں اور کٹی ادرک سبز مرچ بھی شامل کریں۔اب ابالا ہوا سوہانجنا اس میں ڈال کر دس منٹ تک پکائیں اور اس کے بعد ایک گلاس پانی ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔
مزید پڑھیں: چکن ٹماٹر پلاؤ بنانے کی مکمل ترکیب۔
جب آئل نکل آئے تو دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اتار لیں ہماری سوہانجنا بھورجی تیار ہو چکی ہے، اس انوکھی ریسپی کو ضرور آزمائیں اور اپنی رائے اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔