چالیس کلو کم کرنے والی لڑکی نے وزن کم کرنے کا سب سے آسان نسخہ بتایا، ایسا طریقہء جس کے ذریعے موٹاپا، اضافی چربی اور بڑھتی ہوئی توند کم کر سکتے ہیں

اگر آپ بھی جسم کی اضافی چربی، اضافی توند یا بڑھا ہوئے پیٹ یا موٹاپے کے مسائل سے پریشان ہیں تو یقیناً، یہ آرٹیکل آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔

How to lose fat and best Weight loss diet and exercise in urdu, Weight loss tips in urdu
موٹے پیٹ سے جان چھڑانیں


موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہے، مہنگے علاج اور مشکل ورزشیں بھی بے فائدہ ثابت ہوتی ہیں کیونکہ جیسے ہی دوبار کمر ڈھیلی کرو تو موٹاپا واپس آ جاتا ہے۔ تاہم ایرانی خاتون نے ایک ایسا ڈائٹ پلان تیار کرلیا ہے جس کے ذریعے انتہائی آسانی سے موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک 40 سالہ ماحم موٹاپے کا شکار تھی۔ اس کا وزن 108 کلوگرام سے زائد ہو چکا تھا اور اس میں کمی کی ہر کوشش ناکام ثابت ہو رہی تھی۔ پھر اس نے یہ ڈائٹ پلان تیار کیا اور بہت کم عرصے میں 40 کلو گرام کمی لانے میں کامیاب ہوئی، ماحم نے اس ڈائٹ پلان کو”دی ہائی سینس ڈائٹ“ کا نام دیا ہے جس میں ہر طرح کی اجزاء شامل ہے۔

How to lose belly fat in urdu, Weight loss diet plan in urdu
How to loss body weight and fast


اس طریقہ کار میں خوراک کی پیمائش اپنی مٹھی سے کی جاتی ہے کیونکہ ہماری مٹھی کا سائز ہماری جیسامت کے تناسب سے ہوتا ہے چنانچہ ہر کسی کی مٹھی میں جتنی خوراک آئے وہ اس کے جسم کے لیے بہترین ہوتی ہے۔

ماحم کے پلان کے مطابق آپ ایک ٹائم میں اپنے ہاتھ کی چار مٹھی کے برابر کھانا کھائیں، کاربوہائیڈریٹس کے حصول کے لیے ایک مٹھی سبزیاں اور سلاد دن میں 3 مرتبہ کھائیں اور پروٹین حاصل کرنے کے لئے دن میں 2 مٹھی گوشت، مرغی اور انڈوں کا استعمال ضروری ہے اگر ورزش کرنے کے عادی ہیں تو آپ یہ دن میں 3 بار کھا سکتے ہیں۔ ایک مٹھی گندم، چاول، دالیں اور پھل کھانے ہوں گے، لیکن اگر آپ یہ چیزیں پسند نہیں کرتے تو اس کی جگہ آپ سبزیاں اور پھل 2 مٹھی کھانے میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس پلان میں تینوں وقت کے کھانوں میں ایک چمچ چکنائی اور ایک گلاس دودھ پینا ہو گا۔ دن کے 24 گھنٹے میں ایک سے دو لیٹر پانی کا استعمال ضروری ہے۔ اس طریقہ کار میں کسی بھی چیز سے منع نہیں کیا گیا لہٰذا آپ کھانے میں میٹھی چیز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ ان مزید کہنا ہے کہ”ہر کھانے میں مختلف قسم کی سبزیاں، پھل اور خشک پھل بھی شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کھانے کے اس طریقہ کار پر عمل کرتے ہیں تو آپ کا وزن 500 سے 900 گرام ہر ہفتہ خود بخود کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

توند کم کرنے کا طریقہ

body weight and fat loss exercises and diet

جسم کی اضافی چربی یا موٹاپا اگر آپ بھی ان مسائل سے پریشان ہیں تو یقیناً، یہ جان کر آپ کو بہت اچھا لگنے والا ہے کہ بغیر بھوکے رہے یا کم کھائے بغیر بھی آپ آسانی سے وزن کم کر سکتے ہیں۔

وزن کم کرنے کا ڈائٹ پلان

اگر آپ دو مختلف غذائیں ایک ہی مقدار میں استعمال کرتے ہیں جن کی کیلوریز کی مقدار ایک ہی ہے تو آپ کو یہ انتخاب کرنا ہو گا کہ ان میں سے صحت کے لیے زیادہ بہتر غذا کون سی ہے کوشش کریں غذائیت سے بھرپور چیزوں کا استعمال ضروری ہے۔ کوشش کریں ایک وقت میں زیادہ کھانے مت کھائیں مختلف ٹائم میں تھوڑا تھوڑا کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔ چینی، نمک، سوفٹ ڈرنک، جنک فوڈ کا استعمال کم سے کم کریں۔ فائبر والے پھل اور سبزیاں، دودھ اور کم کیلوریز والی اشیاء کا استعمال مفید ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دلچسپ کہانیاں اور ناول۔ 

پانی کا استعمال وزن کم کرنے اور جسمانی میٹابولزم کو تیز کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وزن بڑھانے میں نیند کی کمی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اس لیے 7 سے 8 گھنٹے ایک اچھی نیند لینی چاہئے۔ خوراک میں مشروبات اور نشہ والی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں اور ان کی جگہ قہو اور لیموں پانی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

آپ نے وزن کم کرنے کے بہت سے طریقے استعمال کیے ہوں گے آپ کو بتاتے چلیں کہ جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنا ایسے ہے جیسے چیونگ چباتے ہوئے پیدل چلنا ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیق میں 18 سال سے 70 سال کی عمر کے خواتین و افراد کا انتخاب کیا اور ان کو چیونگ گم چباتے ہوئے پیدل چلا کر مشاہدات کیے وہ تمام اپنی فطری چال سے چلتے تھے لیکن ان کے دل کے دھڑکنے کی شرح زیادہ ہو جاتی تھی اور ایسا کرنے سے ان کی کیلوریز زیادہ جلتی تھیں اور اس عمل کو روزانہ کرنے ان کے وزن میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی۔

چربی ختم کرنے کا طریقہ

زیادہ تر ہم لوگ وزن کو کم کرنے کے لئے آسان اور کم ٹائم والا فارمولہ چاہتے ہیں تو آج ہم آپ کو بلکل آسان طریقہ کار بتائیں گے جس سے آپ چند دنوں میں اپنا وزن کم کر سکتے ہیں مندرجہ ذیل غذائیں ان خواتین اور مردوں کے لیے ہیں جو کم وقت میں موٹاپا ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس خوراک کے پلان اور اصولوں پر عملدرآمد سے آپ ہفتوں میں سمارٹ ہو سکتے ہیں۔

وزن کم کرنے کا ڈائٹ پلان

Diet plan for weight loss, how to body fat and Weight loss best diet plan
Diet plan for weight loss

مشروبات، کریم اور مکھن،سبزیوں میں آلو، دودھ اور چربی، چینی اور نمک، ڈرنکس تمام قسم کی، بیکری کی اشیاء، چاول، کاربوہائیڈریٹ اور تلی ہوئی تمام اشیاء سے مکمل پرہیز کرنا ہو گا۔

وزن کم کرنے کی خوراک

Weight loss best diet plan


قہوہ، لیمن ٹی، انگور کا سرکہ، اجوائن، شہد، چائے، کافی، ٹماٹر،سلاد کے پتے، کھیرا، اخروٹ، فائبر، مالٹا، سیب، پالک، کدو، پھل اور سبزیاں اور کم کیلوریز والی غذا وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

وزن کم کرنے کی ایکسرسائز

Weight loss best exercise and tips in urdu, wazan kesa kam kia jaya
Weight loss best exercise and tips


اگر ڈائیٹنگ اور ورزش مشکل کام لگتا ہے تو میں آپ کو بہت ہی زیادہ آسان اور کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کیلوریز کو برن کرنے کا طریقہ کار بتانے جا رہا ہوں تو ان میں شامل ہے ہر روز ایک گھنٹے کے لیے چہل قدمی کرتے ہیں تو آپ 300 کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔ ایک گھنٹہ سائیکل چلانا سے آپ کی 389 کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے۔ اگر آپ ہر روز ایک گھنٹہ یوگا کرتے ہیں تو اس سے 300 سے 400 کیلوریز خرچ ہوتی ہیں۔ سوئمنگ کے شوقین افراد ایک گھنٹہ تیراکی سے 600 سے 700 کیلوریز کو برن کر ہیں اور اگر آپ ایک گھنٹہ سیڑھیاں چڑھتے ہیں تو یہ عمل 1500 کیلوریز کو آپ کے جسم سے خارج کرنے میں مدد دے گا۔ 

Next Post Previous Post
No Comment
Add Comment
comment url