پاکستان کے سالانہ تہوار اور تعطیلات کی مکمل فہرست

 پاکستان میں بہت سارے تہوار منائے جاتے ہیں ان میں سے کچھ کا تعلق پاکستان کی تاریخ اور کچھ مذہبی عقیدت کے طور پر منائے جاتے ہیں، اور ان تہواروں میں کچھ کے موقع پر عام تعطیل بھی ہوتی ہے، آج کے آرٹیکل میں ہم تمام تہوار کی فہرست اور تفصیلات جانے گے۔

پاکستان میں منائے جانے والے تہوار

یکم جنوری نیا سال

پاکستان میں میں دوسرے ممالک کی نسبت نئے سال کے موقع پر خاص تقریبات کا اہتمام نہیں کیا جاتا کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس کی وجہ سے قمری سال کو ترجیح دی جاتی ہے، مگر ماڈرن سوسائٹی میں اس دن کو پاکستان میں بھی خاصی اہمیت حاصل ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دینا اور چھوٹے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

پانچ فروری یوم کشمیر 

ہر سال پانچ فروری کو کشمیری عوام سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں اور اس دن پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے اس دن تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور سیاسی جماعتوں کشمیری بھائیوں کے ساتھ دینے اور ان کی آزادی کے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دنیا کی توجہ حاصل کرنے کے لئے مارچ اور ریلی نکالتے ہیں۔

چودا فروری ویلنٹائن ڈے

ایک اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے اس دن کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے پاکستان میں بسنے والے اقلیت برادری اس دن کو جوش و خروش سے مناتی ہے۔

سولہ فروری بسنت کا تہوار

پاکستان کے کچھ شہروں میں اس تہوار کو منایا جاتا ہے خاص طور پر صوبہ پنجاب میں، یہ دن بہار کی آمد کا جشن ہے اسی لیے لگ رنگ برنگی پتنگیں اڑا کر اس دن کو مناتے ہیں۔

ستائیں فروری سرپرائز ڈے

فروری میں منایا جانے والا یہ دن پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے اس دن پاکستان فضائیہ نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

تئیس مارچ یوم پاکستان

اس دن کو پاکستان میں سرکاری طور پر منایا جاتا ہے ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک آزاد ملک حاصل کرنے کے لئے 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی تاکہ الگ ملک میں مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں، اس قرارداد کے ساتھ سال بعد پاکستان کے نام سے ایک نیا ملک دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا، اس دن کی یاد میں ہر سال یوم پاکستان منایا جاتا ہے اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اکیس اپریل علامہ محمد اقبال

یہ دن علامہ محمد اقبال کی وفات کا دن ہے 61 برس کی عمر میں 21 اپریل 1938 میں اپنے گھر میں وفات پائی اور آپ کو لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا اس دن کو پاکستان بھر میں سادگی سے منایا جاتا ہے اور ان کے اثالے ثواب کے لئے دعائیں کی جاتی ہیں۔

یکم مئی یوم مزدور

اس دن کو عالمی طور پر منایا جاتا ہے اور اس پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے اس دن کو شکاگو کے مزدور تبکے کی قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

چودہ اگست یوم آزادی

اس دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک ابھرا جس کو ہم پاکستان کہتے ہیں اس دن برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز حکومت نے آزادی حاصل کی اور ایک خودمختار ریاست کا قیام عمل میں آیا اس دن کو پاکستان میں سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اس دن ہر گھر اور گلی کو پاکستان کے پرچم اور جھنڈیاں لگا کر سجایا جاتا ہے کیک کاٹ جاتے ہیں اور ملی نغموں کے ساتھ جلوس نکالے جاتے ہیں اور بڑے پیمانے پر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ 

چھ ستمبر دفاع پاکستان

اس دن کو بھی بڑھی اہمیت حاصل ہے پاک فوج کی جیت کے طور پر منایا جاتا ہے ملی نغموں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

گیارہ ستمبر قائد اعظم کی وفات

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 ستمبر 1948 کو وفات پائی اور ان کو اگلے روز کراچی میں سپردِ خاک کیا گیا اس دن کو بڑی سادگی سے منایا جاتا ہے۔

نو نومبر علامہ اقبال سالگرہ

مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو ہندوستان کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ان کی شہرت کی بنیادی وجہ شاعری ہے اور نظریہ پاکستان پیش کرنے اور پاکستان کے قومی شاعر قرار پائے ان کو پاکستان کا نظریاتی باپ سمجھا جاتا ہے۔

پچیس دسمبر قائد اعظم سالگرہ

پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے اعلیٰ تعلیم کے بعد وکالت کا پیشہ اختیار کیا اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے اور ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے الگ ملک کے قیام اہم کردار ادا کیا اس دن کو پاکستانی عوام اپنے قائد کی یاد میں مناتے ہیں اود ان مزار پر حاضری اور پھولوں کے گلدستے چڑھاتے ہیں۔

پچیس دسمبر کرسمس

پاکستان میں رہنے والی مسیح برادری اس دن کو مذہبی آزادی کے ساتھ بھرپور طریقے سے مناتی ہے۔

عیدالفطر اور عیدالاضحی

پوری دنیا کے مسلمان عید الفطر اور عید الاضحی مناتے پاکستان میں ان دنوں عیدوں کو مذہبی عقیدت کے طور پر منایا جاتا ہے عیدالفطر یکم شوال اور عید الاضحی ذوالحجۃ کی دس تاریخ کو مناتے ہیں۔

عید میلاد النبی

پاکستان میں سب سے زیادہ خوشی کا دن 12 ربیع الاوّل اس دن کو ہمارے پپارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہیں اس دن پوری امہ مسلمہ میں خوشی کا سماں ہوتا ہے مساجد میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا اہتمام ہوتا ہے.





Post a Comment

0 Comments