بواسیر سے کیسے بچا جائے اور کھانے میں کیا احتیاط کیا جائے اور کون سی اشیاء مفید ہیں

بواسیر سے کیسے بچا جائے اور کھانے میں کیا احتیاط کیا جائے، یہ مرض پوری دنیا میں عام ہے اس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں اس مضمون میں آپ کو میں اپنا تجربہ بتاو گا کہ میں نے اس تکلیف سے کیسے نجات حاصل کیا، کون سی چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا ہے اور کون سی چیزیں آپ کے لیے اچھی ہیں۔


بواسیر کیا ہے اور اس کی وجوہات

آگے بڑھنے سے پہلے توڑا اس کے بارے میں جاننا آپ کے لیے ضروری ہے، بواسیر پاخانے والی جگہ سے خون آنا اور درد ہونے کا نام ہے اور یہ عموماً ان لوگوں میں زیادہ دیکھنے میں آئی ہے جو لوگ کھانے میں بدپرہیزی کرتے ہیں اور اچھی خوراک کا استعمال نہیں کرتے، حمل کے دوران یہ عارضی طور پر کچھ خواتین کو پریشان کرتی ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد یہ مسلہء ٹھیک ہو جاتا ہے اس کی وجہ پیٹ کا زیادہ دباؤ بنتا ہے جبکہ عمر رسیدہ افراد میں یہ بہت زیادہ دیکھنے میں آیا ہے، موٹاپا اور قبض بھی اس بیماری اضافے کا سبب بنتی ہے۔ 

اگر آپ کے ساتھ بواسیر کا مسلہء ہے تو آپ کو کچھ احتیاط اور پرہیز بتاتے ہیں جن کو استعمال کرنے سے آپ کافی حد تک اس تکلیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور ایسی خوارک کے بارے میں بھی بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کی تکلیف بہت حد تک کم ہو جائے گی۔

زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ یہ قبض کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ مجھے یہ مسلہء فاسٹ فوڈ اور کھانے میں بدپرہیزی کی وجہ سے ہوا اور دو سال تکلیف سے گزرنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے اس مرض سے نجات دی، آپ اس طریقے پر عمل کریں گے انشاء اللہ بہت جلد آپ اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

بواسیر میں مفید کھانے 

ان اشیاء کا استعمال آپ کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانا ہے، سب سے پہلی چیز آپ نے دن میں تین بار زیتون کے تیل کے دو دو چمچ استعمال کرنے ہے ہر کھانے کے ساتھ روٹی ہر لگا کر یا سالن میں ڈال لیں۔دوسرے نمبر پر رات کو سونے سے پہلے سیب کا سرکہ 2 چمچ پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں یہ کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔تیسرے نمبر پر آپ نے صبح نہار منہ پانچ عدد انجیر کھانی ہیں، اگر رات کو سیب کے سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ کھا لیں وہ اور بہتر ثابت ہوتا ہے۔چھوتا نمبر پر جو کا زیادہ استعمال کریں ناشتے میں جو کا دلیہ لازمی کھائیں۔پانچواں نمبر پر السی کا ایک چمچ رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔آگر بواسیر کے درد کے ساتھ خون آئے تو ناشتے میں ایک کپ دہی میں ہلدی ڈال کر پی لیں، اس طرح کرنے سے تکلیف بہت حد تک کم ہو جائے گی۔اب سب سے اہم بات جو سب سے زیادہ معاون ثابت ہو گی آپ نے مہندی کے پتے لے لینے ہیں بازار سے خشک ہوئے آسانی سے مل جائے گے، رات کے وقت ایک برتن میں تھوڑے سے ڈال کر ایک گلاس پانی ڈال کر رکھ دیں صبح اس پانی کو چھان لیں اور نہار منہ پی لیں اور اس کے بعد دو گھنٹے کچھ نا کھائیں۔ اس عمل کو دس دن تک کر لیں آپ کو پہلے ہی دن اثر محسوس ہونے لگے گا۔ اس کے علاوہ اوپر والے کھانے اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔سبزیاں، پھل اور دودھ بھی خوارک میں لازمی شامل رکھیں۔



بواسیر میں ان اشیاء کا استعمال نا کریں

بواسیر میں ان کچھ اشیاء کے استعمال سے پرہیز کریں ان میں سب سے پہلے جو چیز ہے وہ فاسٹ فوڈ ہے، تلی اشیاء جیسے سموسے پکوڑے، برگر، شوارما اور چپس کھانے سے پرہیز کریں۔ تمام قسم کے گوشت کھانے سے خاص طور پر گائے کا گوشت بلکل بھی استعمال نا کریں۔ مصالحہ جات خاص طور پر سرخ مرچ اور اس کے علاوہ کولڈ ڈرنکس بھی حد تک کم کر سکیں۔ سبزیوں میں بینگن اور مٹر اور دالوں میں دال چنا اور دل مسور اور تمام قسم کی بیکری کی اشیاء سے سے بھی زیادہ تر اجتناب کریں۔


ان پرہیز اور مفید کھانے کے استعمال سے آپ بواسیر کے مریض کو کافی حد تک کم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے، اور ایک سکون بھری زندگی گزار سکیں گے۔

اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اللّٰہ حافظ۔۔۔ 

Post a Comment

0 Comments